چین کےروبوٹک خلائی جہازچینگ فائیو نے کامیابی سے چاند کی سطح پر لینڈنگ کر لی
چین نے چاند کی سطح پر تحقیق کے ایک اور خلائی مشن میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔ چین کی جانب سے بھیجے گئے روبوٹک خلائی جہازچینگ فائیو نے کامیابی سے چاند کی سطح پر لینڈنگ کی ہے۔اس مشن کا مقصد چاند سے مٹی اور پتھروں کے نمونے اکٹھے کر کے واپس زمین پر لانا ہے۔
گاڑی اگلے چند دن چاند کی سطح پر گزارے گی اور جو علاقے کی ارضیاتی خصوصیات جانچنے کے لیے مواد اکٹھا کرے گی۔