انگلش فٹبال چیمپئن شپ
نگلش فٹبال چیمپئن شپ میں کارڈف سٹی اور بارنزلے نے اپنے اپنے میچز میں فتح حاصل کی۔
کارڈف میں کھیلے گئے میچ میں میزبان کارڈف سٹی نے ہڈرز فیلڈ ٹاؤن کو یکطرفہ مقابلے کے بعد تین گول سے مات دی۔کیئفر۔مور نےکارڈف سٹی کیلئے دو گول کئے۔مور نے پہلا گول 35ویں جبکہ دوسرا 68 منٹ میں کیا۔85ویں منٹ میں رابرٹ گلیٹزل نے گول کر کے کارڈف سٹی کو تین گول سے فتح دلائی۔
۔۔۔۔
برمنگھم میں کھیلے گئے میچ میں فتح مہمان ٹیم کا مقدر ٹھہری۔بارنزلے نے میزبان برمنگھم سٹی کے خلاف ایک کے مقابلے میں دو گول سے کامیابی سمیٹی۔