بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Dec 02, 2020

غلامی کے خاتمے کا دن

آج دنیا بھر میں غلامی کے خاتمے کا دن منایا جا رہا ہے۔اقوام متحدہ کے زیراہتمام یہ دن منانے کا مقصد انسانی سمگلنگ، بچیوں کی جبری شادی، چائلڈ لیبر اور جنسی استحصال جیسے سنگین جرائم کا خاتمہ اور غریبوں، نسلی گروپوں، اقلیتوں اور تارکین وطن، نادار خواتین کے ساتھ نارواسلوک کے خلاف اظہار ہمدردی کرنا ہے۔
انڑنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے مطابق دنیا بھر میں 4کروڑ سے زائد لوگ آج کے دور میں بھی غلامی کا شکار ہیں ۔اس کے علاوہ دنیا بھر میں 15کروڑ سے زائد بچے بھی جبری مشقت پر مجبور ہیں ۔ایک اندازے کے ہر دس مین سے ایک بچہ جبری مشقت کا شکار ہے۔