بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Dec 02, 2020

نومنتخب امریکی صدر جو بائیڈن کی معاشی ٹیم کا اعلان

امریکہ میں انتقالِ اقتدار سے قبل نومنتخب صدر جو بائیڈن کی جانب سے اپنی آئندہ حکومت کے ذمے داران کا اعلان جاری ہے اور اب انہوں نے اپنی معاشی ٹیم کا بھی اعلان کر دیا ہے۔
جوبائیڈن نے اپنی کابینہ میں وزیرِ خزانہ کے لیے امریکہ کے مرکزی بینک کی سابق سربراہ جینٹ ییلن کے نام کا اعلان کیا۔امریکی محکمۂ خزانہ کی تاریخ میں پہلا موقع ہو گا جب ایک خاتون اس محکمے کی سربراہی کریں گی۔
جو بائیڈن نے ا ریاست ڈیلاویئرمیں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں کرونا وائرس پر قابو پانا ہے جس کے لیے مذکورہ ٹیم فوری طور پر امریکی عوام کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے کام کرے گی اور معیشت کو پہلے سے بہتر ٹریک پر چلائے گی۔ نو منتخب صدر 20 جنوری کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔