موسم

  • موسم
  • Dec 06, 2020

بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، جبکہ کشمیر ،گلگت بلتستان ، خطہ پوٹھوہار اور بالائی خیبر پختونخوا میں مطلع ابر آلود ر ہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔
سب سےکم درجہ حرارت۔۔لیہہ پارہ چنار منفی6، گوپس، سکردو منفی 3 ، کالام منفی 2 اور استور میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔
آخر میں ملک کے مختلف شہروں میں ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت کی تفصیل۔اسلام آباد7، لاہور10 ، کراچی17، پشاور8، کوئٹہ1،گلگت 2 ،مظفر آباد5، مری5 ،چترال 3،دیر3،مالم جبہ1 ، فیصل آباد11، ملتان11 ،سرگودھا 12 ، سری نگر 1، جموں11،لیہہ منفی6 ، راولاکوٹ 4،پلوامہ صفر ، اننت ناگ صفر ،شوپیاں ایک اور بارہ مولہ میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔