بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Nov 21, 2020

سابق امریکی صدر بارک اُوبامہ کا اپنی نئی کتاب میں انکشاف

سابق امریکی صدر بارک اُوبامہ نے اپنی نئی کتابA PROMISED LAND میں بھارت میں مسلم مخالف انتہا پسندی اور پاکستان دُشمنی کے بارے میں اہم حقائق سے پردہ اُٹھایا ہے۔
سابق امریکہ صدر بارک اُوبامہ نے نومبر دوہزار دس میں بھارت کے دورے کے دوران سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ سے ملاقات کا حوالہ اور اپنی ذاتی رائے دیتے ہوئے لِکھا ہے کہ بڑھتے ہوئے مسلم مخالف جذبات نے ہندو قوم پرست بی جے پی کے اثر کو مضبوط کیا ہے۔یاد رہے کہ اس وقت حزبِ اختلاف کی مرکزی جماعت بی جے پی تھی۔ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ جنونیت اور انتہا پسندی بھارتی معاشرے میں سرکاری اور نجی سطح پر بہت گہرائی تک سرائیت کر چکی ہے اور پاکستان دُشمنی بھارت میں سیاسی مقبولیت کے حصول کا اہم ذ ریعہ ہے۔