قومی

  • قومی
  • Nov 19, 2020

جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ ،پاک فوج کے 2جوان شہید

جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کی جانب سے پش زیارت کے قریب سکیورٹی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی گئی ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 2جوان شہید اور ایک زخمی ہوا۔شہید ہونیوالوں میں حوالدار مطلوب عالم اور سپاہی سلمان شوکت شامل ہیں۔ سکیورٹی فورسز کی جانب سے موثر جوابی کارروائی کی گئی ۔ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے ۔