قومی

  • قومی
  • Nov 18, 2020

فیصل آباد:وزیراعظم سے تحریک انصاف کے منتخب ارکان کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان نے فیصل آباد سے تحریک انصاف کے منتخب ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی سے بھی ملاقات کی ۔
منتخب نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئےوزیر اعظم نے کہا کہ عوام سے مسلسل رابطے میں رہیں اور ان کے مسائل کے حل میں بھر پور کردار ادا کریں ۔
قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ارکان نے وزیر اعظم کو فیصل آباد شہر کو درپیش مسائل کو حل کرنے کیلئے مختلف تجاویز بھی دیں ۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے ہنر مندوں اورمزدور نمائندوں سے بھی بات چیت کی۔ وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ صنعتی عمل کی روانی سے ہنرمندوں کو کام کے مواقع میسر آ رہے ہیں۔ فیصل آباد کی صنعتیں چوبیس گھنٹے چل رہی ہیں اور صنعتی شعبے کوموافق ماحول میسر آ رہا ہے