قومی

  • قومی
  • Nov 18, 2020

وزیراعظم کا فیصل آباد میں کیلی گرافی نمائش کا دورہ

وزیراعظم عمران خان نے فیصل آباد آمد پر ہفتہ شانِ رحمت اللعالمین ﷺکی مناسبت سے منعقدہ خطاطی کی نمائش دیکھی۔ وزیراعظم نے نمائش میں رکھی گئیں اسلامی خطاطی کے نمونوں میں گہری دلچسپی لی اور خطاط کے فن کو سراہا۔ وزیراعظم عمرا ن خان کو بتایا گیا کہ ہفتہ شانِ رحمت اللعالمین ﷺ کے حوالے سے فیصل آباد میں مختلف مذہبی سرگرمیاں منعقد کی گئیں ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے فیصل آباد کینال روڈ پر واقع کشمیر انڈر پاس اور ماڈل پولیس اسٹیشن سول لائنز کا افتتاح بھی کیا۔کشمیر انڈر پاس پر ایک کروڈ اٹھائیس ارب روپے لاگت آئی ہے۔