بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Nov 18, 2020

دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد پانچ کروڑ 59لاکھ سے زیادہ ہوگئی : 13 لاکھ 43ہزار سے زیادہ جان کی بازی ہار گئے

دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد پانچ کروڑ 59لاکھ سے زیادہ ہوگئی جبکہ 13 لاکھ 43ہزار سے زیادہ جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ اس وقت تین کروڑ 89لاکھ سے زیادہ صحتیاب ہو چکے ہیں ۔دنیا بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد ایک کروڑ 56لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے۔ امریکہ اور بھارت میں صورتحال بدستور خراب ہے۔امریکہ میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کرایک کروڑ16لاکھ سے زیاہ جبکہ دو لاکھ54ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔بھارت میں بھی کورونا سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔اب تک ایک لاکھ31ہزار ہلاک جبکہ متاثرہ افراد کی تعدادنواسی لاکھ سے زیادہ ہو چکی ہے۔ سویڈن اور جرمنی سمیت کئی یورپی ملکوں میں پابندیوں میں مزید سختی کر دی گئی ہے۔