کرکٹ

  • کرکٹ
  • Nov 18, 2020

پاکستان سپر لیگ : بابر اعظم ٹورنامنٹ کے بہترین بیٹسمین

پاکستان سپر لیگ کی چیمپئن کراچی کنگز کے اوپنر بابراعظم نہ صرف فائنل میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے بلکہ انہوں نے ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ بھی حاصل کیا۔بابراعظم کو ایونٹ کا بہترین بیٹسمین بھی قرار دیا گیا ہے۔
ٹورنامنٹ کے بہترین باؤلر کا اعزاز لاہور قلندرز کے شاہین شاہ آفریدی نے حاصل کیا۔ انہوں نے 17 وکٹیں حاصل کرکے یہ ایوارڈ اپنے نام کیا۔
بین ڈنک کو وکٹوں کے پیچھےسب سے زیادہ شکار کرنے پر ٹورنامنٹ کا بہترین وکٹ کیپر قرار دیا گیا۔ انہوں نے وکٹوں کے پیچھے9 شکار کیے۔
پشاور زلمی کے حیدر علی کو ایمرجنگ پلیئر آف دی پاکستان سپر لیگ قرار دیا گیا۔ بیس سالہ کرکٹر نے239 رنز بنائے۔
ٹورنامنٹ کے بہترین فیلڈر کا ایورڈ لاہور قلندرز کے فخر زمان نے جیتا۔فخر زمان نے ٹورنامنٹ میں 10 کیچز پکڑے۔