ہاکی

  • ہاکی
  • Nov 18, 2020

راولپنڈی : قومی سینئر ہاکی چیمپین شپ

نیشنل بینک،سوئی سدرن، واپڈا اور نیوی کی ٹیمیں قومی سینئر ہاکی چیمپئن شپ کے سیمی فائنلز میں پہنچ گئی ہیں۔
راولپنڈی میں جاری ایونٹ کے نویں روز پاکستان نیوی،پاکستان ایئر فورس،پنجاب ، واپڈا اورسوئی سدرن نے اپنے اپنے میچز میں کامیابی سمیٹی۔پاکستان نیوی نےماڑی پیٹرولیم کو ایک صفر سے ہرا یا۔دوسرا میچ پاکستان ایئر فورس اور پاکستان پولیس کے مابین کھیلا گیا جس میں ایئر فورس نے چار ایک سے کامیابی حاصل کی۔تیسرے میچ میں پنجاب نے پورٹ قاسم کو تین صفر سے شکست دی۔دیگر میچز میں پاکستان واپڈا نے نیشنل بینک آف پاکستان کو دو ایک سے جبکہ سوئی سدرن نے پاکستان آرمی کو ایک صفر سے ہرا دیا۔