فٹ بال

  • فٹ بال
  • Nov 18, 2020

ٹینس - اے ٹی پی فائنلز : عالمی نمبر 2سپین کے رافیل نڈال کو آسٹریا کے ڈومینک تھیم کے ہاتھوں شکست

ٹینس کا رواں سال کا آخری ٹورنامنٹ۔۔۔ لندن میں اے ٹی پی فائنلز کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے جاری۔۔۔عالمی نمبر 2سپین کے رافیل نڈال کو آسٹریا کے ڈومینک تھیم کے ہاتھوں شکست۔دفاعی چیمپئن یونان کے اسٹیفانوس سٹسیپاس نے روس کے آندرے روبیلو کو ہرا دیا۔
لندن میں کھیلے جارہے ایونٹ میں عالمی نمبر 2سپین کے رافیل نڈال کو عالمی نمبر تین آسٹریا کے ڈومینک تھیم نے سنسنی خیز مقابلے کےبعد شکست دی۔ یو ایس اوپن چیمپئن تھیم نے نڈال کو سات۔چھ اور سات۔چھ سے مات دی۔نڈال کے ایونٹ میں رہنے کا فیصلہ اب انکے دفاعی چیمپئن یونان کے اسٹیفانوس سٹسیپاس کے خلاف میچ میں ہوگا۔
۔۔۔۔۔
ایک اور میچ میں دفاعی چیمپئن یونان کے اسٹیفانوس سٹسیپاس نے روس کے آندرے روبیلو کو ہرا کر ایونٹ میں پہلی کامیابی کا منہ دیکھا۔سٹسیپاس نے روبلیو کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد چھ۔ایک،چار۔چھ اور سات۔چھ سے زیر کیا۔روبیلو کی شکست کے بعد ڈومینک تھیم کی سیمی فائنلز میں جگہ پکی ہو گئی ہے۔