بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Nov 17, 2020

کورونا متاثر ین5کروڑ 56لاکھ،13لاکھ36ہزاراموات

دنیا بھر میں کورونا سے متاثر ہونیوالوں کی تعداد 5کروڑ 56لاکھ سےتجاوزکر گئی ہے جن میں سےتین کروڑ87لاکھ صحتیاب ہو گئے تاہم 13لاکھ36ہزارافراد جانبر نہ ہو سکے۔امریکہ اور بھارت میں صورتحال بدستور خراب ہے۔۔امریکہ میں ایک دن میں ڈیڑھ لاکھ کے قریب نئے کیس رجسٹر کئے گئےجس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کرایک کروڑ15لاکھ70ہزار ہو گئے جبکہ دو لاکھ53ہزار افراد موت کی وادی میں اتر گئے۔
بھارت میں بھی کورونا سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ایب تک ایک لاکھ31ہزار ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اب تک متاثر ہونیوالوں کی تعدادنواسی لاکھ ہو چکی ہے۔ سویڈن اور جرمنی سمیت کئی یورپی ملکوں میں پابندیوں میں مزید سختی کر دی گئی ہے۔