اسپین میں کورونا وائرس کے باعث عائد پابندیوں کے خلاف مظاہرہ اور پولیس سے جھڑپیں
اسپین کے شہر بارسلونا میں سینکڑوں افراد کورونا وائرس کے باعث عائد کی گئی پابندیوں کو توڑتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں بیس پولیس اہلکار زخمی ہوگئےجبکہ بارہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔پر تشدد مظاہرے کے دوران پولیس کی متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ کورونا کی دوسری لہر کےباعث انتطامیہ نے ویک اینڈ پر کرفیو نافذ اور شہر سے انخلاء پر پابندی عائد کر رکھی ہے ۔اسپین میں کورونا وائرس سے ابتک پینتیس ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ گیارہ لاکھ افراد میں کورونا وائرس کی تشخص ہو چکی ہے۔