دنیا بھر میں کورونا کی دوسری لہر میں شدت
عالمی وبا سے متاثرہ افراد کی تعدادچار کروڑ47لاکھ33ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ گیارہ لاکھ78ہزار سے زیادہ اموات ہو چکی ہیں۔اب تک تین کروڑ 27لاکھ کے قریب افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔
امریکہ میں مہلک وائرس سےمتاثرہ افراد کی تعداد91لاکھ جبکہ دو لاکھ33ہزار سے زیادہ ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔بھارت میں 80لاکھ38ہزارسے زائد متاثرہ افراد میں سے ایک لاکھ20ہزار سے زیادہ جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے باعث فرانس میں مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے۔فرانس میں اب تک کورونا کے باعث 35ہزار785اموات ہو چکی ہیں۔امریکہ اور بھارت کے بعد برطانیہ میں بھی سورتحال اچانک خراب ہو رہی ہے۔ ہر نو دن بعد کورونا سے متاثرہ افراد کے اعداد و شمار دوگنا ہو رہے ہیں۔ ایک دن میں310 افراد ہلاک جبکہ 24 ہزار سے زیادہ نئے کیسز سامنے آگئے۔بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر برطانوی حکومت پر لاک ڈاؤن کیلئے پریشر بڑھ رہا ہے۔