فیلاڈیلفیا میں ایک اور سیاہ فام ہلاک
امریکی ریاست پنسلوینیا کے شہر فلاڈیلفیا میں پولیس کے ہاتھوں ایک اور سیاہ فام کی ہلاکت کے بعد شہر بھر میں پرتشدد ہنگامے پھوٹ پڑے۔سڑکوں پر ہلاکت کیخلاف ہونے والا احتجاج ہنگاموں اور جلاؤ گھیراؤ میں تبدیل ہو گیا۔۔مظاہرین نے کئی دکانوں کو نقصان پہنچانے کے بعد لوٹ مار شروع کردی۔ صدر ٹرمپ نے لوٹ مار کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے ، سیاہ فام شخص کی ہلاکت کے واقعے کو خوفناک قراردیا ہے۔ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے کہا ہے کہ شہریوں کوپرامن مظاہروں کا حق ہے مگر املاک کو نقصان نہیں پہنچانا چاہئے۔ شہر میں مزید پولیس کو تعینات کر دیا گیا ہے اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے نیشنل گارڈ سے بھی مدد طلب کر لی گئی ہے۔