اسلامی تعاون تنظیم انسانی حقوق کونسل کی جانب سے فرانسیسی سیاستدانوں کے بیانات کی مذمت
اسلامی تعاون تنظیم کی انسانی حقوق کونسل نے فرانسیسی سیاستدانوں کے بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی اظہار رائے کا منشور نفرت کی ترویج کی ممانعت کرتاہے۔او آئی سی انسانی حقوق کونسل دہرے معیار کے خاتمے اور باہمی احترام کیلیے بین التہذیب جامع مکالمے کی تجویز دیتے ہوئے نفرت اور امتیازی سلوک کے خاتمے کیلئے استنبول پراسیس کے دوبارہ آغاز کی حمایت کرتاہے۔