ترک صدر کی فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیل
ترک صدر طیب اردوان نے اپنی قوم سے فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیل کردی ہے۔انقرہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئےصدر اردوان نےکہاکہ اسلامو فوبیا کے چیمپئن بعض مغربی رہنما مسلمانوں کو کچلنے کی مہم کی قیادت کر رہے ہیں ۔ بعض مغربی رہنما نازی ازم کے پیروکار ہیں۔انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ ترک قوم فرانسیسی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کردیں۔
دوسری جانب فرانسیسی صدر کی تقریر اورفرانس میں توہین آمیزخاکوں کی اشاعت کے خلاف فلسطین، شام، لیبیا اور بنگلادیش میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ان مظاہروں میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور فرانس کے عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔