فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ جاری
اسلامی ملکوں میں فرانسیسی صدر میکرون کے بیان پر غم و غصےکےاظہار کا سلسلہ جاری ہے۔ اسلام مخالف بیان پرمشرق وسطیٰ میں فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کر دیا گیا ہے ۔ خلیج تعاون کونسل نے فرانسیسی صدر کے بیانات کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور انہیں غیر ذمہ دارانہ قرار دیا ہے۔ کویت کی مارکیٹوں سےفرانسیسی مصنوعات کو ہٹا دیا گیا۔سوشل میڈیا پر بائیکاٹ فرنچ پروڈکٹس اوربائیکاٹ فرانس کے ہیش ٹیگ ٹرینڈ کر رہے ہیں۔ کئی اسلامی ملکوں میں مارکیٹوں سے فرانسیسی مصنوعات ہٹا لی گئی ہیں۔