ٹرمپ کی نامزد کردہ جسٹس ایمی کونی بیرٹ نے بطور جج سپریم کورٹ حلف اٹھا لیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیجانب سے نامزد کردہ جسٹس ایمی کونی بیرٹ نے بطور جج سپریم کورٹ حلف اٹھا لیا۔ان کی حلف برداری کی تقریب وائٹ ہاؤس میں ہوئی۔ اب امریکی سپریم کورٹ میں ری پبلکن صدور کی جانب سے نامزدہ کردہ ججز کی تعداد 6 ہو گئی ہے۔اس سے پہلے امریکی سینیٹ نے جسٹس ایمی کونی کی تقرری کی منظور ی دی تھی۔
امریکہ میں صدارتی انتخابات میں صرف ایک ہفتہ رہ گیا اور ایسے وقت میں جسٹس ایمی کونی بیرٹ کی بطور جج تعیناتی نے نئی بحث کو جنم دیا ہے۔48سالہ ایمی کونی بیرٹ اپنے کنزرویٹو نظریات کی وجہ سے جانی جاتی ہیں ۔
ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے سینیٹ سے کہا تھا کہ وہ ایمی کی بحیثیت جج نامزدگی کی صدارتی انتخابات سے پہلے توثیق نہ کرے۔ڈیموکریٹس کی بڑی تعداد نے اس نامزدگی پر اعتراض اٹھایا تھا لیکن سینیٹ کی منظوری کے بعد آج ایمی کونی نے بطور جج امریکی سپریم کورٹ حلف اٹھا لیا۔