امریکہ میں صدارتی انتخابات, باراک اوباما بھی میدان میں اتر آئے
امریکہ میں تین نومبر کو ہونے والےصدارتی انتخابات کے حوالے سے بھرپور انتخابی مہم جاری ہے۔ جوبائیڈن کی حمایت اور ووٹرز کو قائل کرنے کیلئے سابق امریکی صدر باراک اوباما بھی میدان میں اتر آئے۔ باراک اوباما نے کہا ہے کہ ڈونلڈٹرمپ جیسےشخص کودوبارہ صدربننےسےروکناعوام کی ذمہ داری ہے۔ فلوریڈا کے شہر میامی میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کو بالکل بھی علم نہیں کہ ملک میں کیا ہو رہا ہے۔ کورونا وائرس کئی ریاستوں میں قابو سے باہر ہو رہا ہے مگر ان کے پاس کوئی منصوبہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈونلڈٹرمپ کےلیےاس سوال کاجواب دینامشکل ہےکہ دوبارہ صدربنےتوکیاکریں گے۔
جوبائیڈن نے ریاست پنسلوینیا میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کے مطابق ہم کورونا کے ساتھ جینا سیکھ رہے ہیں لیکن میں کہوں گا کہ کورونا کے ساتھ مرنا سیکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کانتیجہ پنسلوینیاطےکرےگا اور یہاں کے لوگ مجھے ووٹ دیں گے۔
دوسری جانب صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ڈیموکریٹس کورونا،،کوروناکررہےہیں،یہ لفظ4نومبرکےبعدسننےکونہیں ملےگا۔