بین الاقوامی

  • Oct 25, 2020

صدرٹرمپ نے صدارتی انتخاب کیلئے’’ارلی ووٹنگ‘‘ کے تحت اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخابات کے لیےفلوریڈا کے شہر ویسٹ پام بیچ کے پولنگ سٹیشن پراپنا ووٹ ڈال دیا۔سینکڑوں سپورٹرز کی موجودگی میں صدر ٹرمپ نے’’ارلی ووٹنگ‘‘کے تحت اپنا ووٹ 3 نومبر سے پہلے کاسٹ کیا۔ووٹ کاسٹ کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے ماسک پہنا ہوا تھا ۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنے ہاتھ سے ووٹ کاسٹ کرنا ڈاک کےذ ریعے ووٹ بھیجنے سے زیادہ محفوظ ہے۔ ڈاک کے زریعے ووٹ بھیجنے میں فراڈ کا خدشہ ہوتا ہے۔۔امریکہ میں صدارتی انتخاب 3 نومبر کو ہونا ہیں، جس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جوبائیڈن کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔