افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش حملہ
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں تعلیمی سینٹر کے قریب خود کش بم دھماکے میں 18افراد جاں بحق اور پچاس زخمی ہوگئے۔خودکش حملہ اعلیٰ تعلیم کے سینٹر کے قریب ہوا۔
افغان وزارت داخلہ کے مطابق خودکش بمبار تعلیمی سینٹر میں داخل ہونا چاہتا تھا تاہم گارڈز کی جانب سے شناخت کیئے جانے کے بعد اس نے خود کوعمارت کے باہر ہی دھماکے سے اڑا لیا۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لےکر ز خمیوں کوہسپتال منتقل کر دیا ۔حملے کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے۔
پاکستان نے کابل میں تعلیمی سینٹر پر خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیاہے۔ترجمان دفتر خارجہ نےایک بیان میں کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتا ہےاور پر امن اور مستحکم افغانستان کی حمایت جاری رکھے گا۔