آل بلوچستان چیف منسٹر گولڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ
کوئٹہ میں جاری آل بلوچستان چیف منسٹر گولڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں 6میچ کھیلے گئے۔
مسلم کلب ،بلوچ کلب کوئٹہ ،بلوچ کلب نوشکی، پاک واپڈا اور افغان کلب چمن کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔مسلم کلب چمن نے پنجگور کو تین کے مقابلے میں چار گول سے ہرایا۔ بلوچ کلب کوئٹہ نے کریسنٹ مل فیصل آباد کے خلاف دو ایک سے کامیابی حاصل کی۔بلوچ کلب نوشکی نے کوئٹہ وائٹ کو چار صفر سے شکست دی۔ پاکستان واپڈا نے ہزارہ کمبائنڈ کو پانچ گول سے ہرایا۔ افغان کلب چمن نے ڈی ایف اے تربت کے خلاف میچ تین صفر سے جیتا جبکہ بلوچستان اور اسلام آباد کا مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا۔