کرکٹ

  • کرکٹ
  • Oct 18, 2020

سدرن پنجاب کی ٹیم نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے فائنل میں پہنچ گئی

سدرن پنجاب کی ٹیم نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ دفاعی چیمپئن ناردرن کی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوگئی۔
پنڈی سٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں سدرن پنجاب نے ناردرن کو 7وکٹوں ہرا یا۔ ناردرن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 160رنز بنائے۔علی عمران نے50اور شاداب خان نے ناقابل شکست 48رنزسکور کئے۔سدرن پنجاب کے زاہد محمود نے 3وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں سدرن پنجاب نے مطلوبہ ہدف18عشاریہ 4اوورزمیں 3وکٹوں کے نقصان پرحاصل کیا۔ کپتان شان مسعود نے ناقابل شکست اناسی رنز کی اننگز کھیلی۔ انہوں نے 2چھکے اور 6چوکے لگائے۔ذیشان اشرف نے بھی نصف سنچری بنائی اور 55رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے مقابلے پی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست دکھائے جارہے ہیں۔

نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں خیبرپختونخوا نے سندھ کے خلاف 8وکٹوں سے کامیابی سمیٹی۔
پنڈی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سندھ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.5اوورزمیں 142رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔سندھ کی طرف سے خرم منظور نے 74رنز کی اننگز کھیلی۔دانش عزیز نے 39رنز بنائے۔خیبرپختونخوا کی طرف سے عمران خان اورعثمان شنواری نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں خیبرپختونخوا نے 14.5اوورزمیں 2وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔
اوپنرز فخر زمان اور محمد رضوان نے ٹیم کو113رنز کا آغاز دیا۔دونوں نے نصف سنچریاںسکور کیں۔محمد رضوان نے11چوکوں کی مدد سے 67رنز بنائے۔فخر زمان57رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔انہوں نے 2چھکے اور8چوکے لگائے۔سندھ کی طرف سے دانش عزیز نے دونوں وکٹیں حاصل کیں۔نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے مقابلے پی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست دکھائے جارہے ہیں۔