قومی

  • قومی
  • Oct 17, 2020

وزیر اطلاعات شبلی فراز اوروزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد کی میڈیا سے گفتگو

وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا کل کا جلسہ ناکام رہاہے پاکستان کےعوام باشعور ہیں وہ اپوزیشن کی ذاتی مفاد کی سیاست کو بخوبی جانتے ہیں۔اسلام آبادمیں میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے وزیراطلاعات نے کہاکہ اپوزیشن کےاتحاد کے پاس مستقبل کا کوئی لائحہ عمل نہیں ہے وہ صرف اپنے مفاد اورکرپشن کا تحفظ چاہتے ہیں۔
وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا کہ اپوزیشن اپنی کرپشن اور لوٹ مار بچانے کیلئے اکٹھی ہوئی ہے۔تمام کوششوں کے باوجود اپوزیشن 15سے18ہزار افراد اکٹھے کر سکی۔انہوں نے کہا کہ قیام امن اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ہماری فوج کی بہت قربانیاں ہیں۔