قومی

  • قومی
  • Oct 17, 2020

اپوزیشن کا گیارہ جماعتی جلسہ ایک ناکام شو تھا ، شیخ رشید

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف نے ہمیشہ تصادم کی سیاست کی ہے وہ اداروں میں تصادم کرانے کا خطر ناک ارادہ رکھتے ہیں ۔ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نوازشریف ملک دشمن عناصر کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں ۔ ان کی سیاست اب ختم ہو چکی ہے ۔ ان کی کل کی تقریر کے بعدتحریک انصاف کی حکومت کی پوزیشن مزید مستحکم ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ لوٹ مارکی دولت سے بنائے گئے لندن فلیٹس میں بیٹھ کر تقریریں کرنے کی بجائے وہ وطن واپس آئیں اور عدالتوں کا سامنا کریں ۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ اپوزیشن کا گیارہ جماعتی جلسہ ایک ناکام شو تھا ، اس طرح کےجلسے جلوسوں سے حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑتااور نہ ہی اس سے کسی کو کوئی خطرہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ افواج پاکستان ملک میں استحکام اور بقا کے ضامن ہیں انہوں نے کہاکہ ن لیگ کو تقسیم ہونے سے کوئی نہیں بچا سکتا ، شہبازشریف ایک ذمہ دارانہ سیاست کرتے ہیں تاہم مریم نواز اور ان کا ٹولہ ان کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر رہا ہے ۔