قومی

  • قومی
  • Oct 17, 2020

کرپشن میں ملوث عناصر لوٹی ہوئی دولت کا تحفظ چاہتے ہیں, عثمان بزدار

پنجاب کے وزیراعلی سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کرپشن میں ملوث عناصر لوٹی ہوئی دولت کا تحفظ چاہتے ہیں۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ اپوزیشن ملک میں افراتفری پھیلانے کی کوشش کررہی ہے اور یہ وہ شکست خوردہ عناصر ہیں جنہیں عوام نے یکسر مسترد کیا ہے ۔وزیراعلی نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں فیصلے ملک و قوم کے مفاد میں کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ کرونا کی دوسری لہر کے خدشے کے باوجودعوامی اجتماعات کرنا اپوزیشن جماعتوں کی بے حسی کا ثبوت ہے انہوں نے عوام کی زندگیوں کی پررہ کئے بغیر جلسے میں ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کیا اور صرف اپنے ذاتی ایجنڈے کو مقدم رکھا ۔