قومی

  • قومی
  • Oct 17, 2020

دہشتگردی کے خاتمے اور عالمی امن کےلئے پاکستان کی کوششیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں،معید یوسف

مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم سے خطے کے امن کو خطرات لاحق ہیں ۔ عالمی برادری بھارت کے ان منفی اقدامات کا نوٹس لے۔
لاہور پریس کلب کے پروگرام میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارت نے غیر قانونی مقبوضہ کشمیر کے عوام کے لئے زندگی تنگ کر رکھی ہے پاکستان بھارت کے انسانیت سوز مظالم پرعالمی برادری کو آگاہ کرتا رہے گا۔انہوں نے کہاکہ ہم خطے میں پائیدار امن اور استحکام کےلئے آج بھی دو قدم آگے بڑھنے کو تیار ہیں تاہم اس سلسلے میں ہم بھارت کے عملی قدم کے منتظر ہیں۔
معید یوسف نے کہاکہ سی پیک پاکستان کےلئے ایک گیم چینجر ہے جس سے ملک میں معاشی ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ دنیا سے دہشتگردی کے خاتمے اور عالمی امن کےلئے پاکستان کی کوششیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں اور ہم آئندہ بھی اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کرتے رہیں گے ۔