قومی

  • قومی
  • Oct 17, 2020

اپوزیشن رہنماؤں کے بس میں ہوتا تو گاڑیوں سے نکل کے تانگوں میں بیٹھ جاتے : چوہدری فواد

پی ڈی ایم کے جلسے پر تبصرہ کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا کہ اپوزیشن کو کہا تھا جلسہ کرنا آسان نہیں۔ساری لیڈرشپ اس انتظار میں گھروں سے ہی لیٹ نکلی کہ پہلے لوگ جلسہ گاہ پہنچیں۔انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں اپوزیشن پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بس میں ہوتا تو گاڑیوں سے نکل کے تانگوں میں بیٹھ جاتے کہ کل رات بھی جلسہ گاہ نہ پہنچ سکیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ امید ہے کہ اپوزیشن اس ناکامی سے سبق سیکھے اور سیدھا راستہ اپنائے۔