فٹ بال

  • فٹ بال
  • Oct 16, 2020

کوئٹہ : آل پاکستان چیف منسٹر گولڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ

کوئٹہ میں آل پاکستان چیف منسٹر گولڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں جعفرآباد، کوئٹہ وائٹ، کوئٹہ گرین ، ژوب اور پنجگور نے اپنے اپنے میچ جیت لئے ۔
ان میچز کو دیکھنے کے لئے تماشائیوں کی کثیر تعداد اسٹیڈیمز میں موجود تھی۔ پری کوالیفیکیشن راؤنڈ سے بلوچستان کی چار بہترین ٹیمیں فائنل راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کریں گی۔فائنل راؤنڈ 21 اکتوبر سے شروع ہوگا۔چار بہترین ٹیموں کے علاوہ بلوچستان سپورٹس بورڈ ، ،ہزارہ اسٹار ،افغان کلب بلوچ کلب،تمام صوبوں،اسلام آباد، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان ،واپڈا، آرمی ،نیوی، کے آر ایل اور دیگر ڈیپارٹمنٹس کی ٹیمیں بھی فائنل راؤنڈ میں شامل ہوں گی۔