سپورٹس

  • سپورٹس
  • Oct 16, 2020

گلگت بلتستان میں بیس بال چیمپین شپ

گلگت بلتستان میں پہلی مرتبہ انٹرڈسٹرکٹ بیس بال چیمپین شپ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
29اکتوبر سے سکردو میں شروع ہونیوالی چیمپئن شپ میں 4ٹیمیں حصہ لیں گی۔مقابلے تین نومبر تک جاری رہیں گے۔چیمپئن شپ کے علاوہ پاکستان گرین اور پاکستان وائٹ کی ٹیموں کے درمیان نمائشی میچز گلگت اور سکردو میں کھیلے جائیں گے۔سکردو سے تعلق رکھنے والے پولو کھلاڑی وزیر محمد کاظم نے شائقین سے ایونٹ کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے۔