بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Oct 16, 2020

کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 91لاکھ سے زیادہ ہو گئی

دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 91لاکھ سے تجاوز کر گئی ہےجبکہ2کروڑ93لاکھ سے زیادہ صحتیاب ہو چکے ہیں۔۔ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 11لاکھ سے زیادہ ہے۔۔۔ 90 لاکھ آبادی والے یورپ کے سب سے بڑے معاشی مرکز لندن میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے خدشے کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔برطانیہ کے کئی علاقوں میں بھی لاکھوں افراد میں کورونا وائرس کے پھیلنے کے خدشے کے باعث پابندیوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔اب ریسٹورنٹس میں لوگوں کے گھلنے ملنے پر پابندی ہوگی۔پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کم کرنے کی بھی ہدایت کر دی گئی ہے۔برطانیہ میں نئی پابندی کا اطلاق آج رات بارہ بجے کے بعد سے ہوگا۔لندن کے میئر صادق خان کا کہنا ہے کہ کوئی بھی مزید پابندیاں نہیں چاہتا لیکن لندن میں رہنے والوں کی حفاظت کرنے کے لیے یہ ضروری ہے۔انھوں نے کہا کہ وائرس کا پھیلاؤ روک کر ہی ہم زندگیاں اور معیشت دونوں بچا سکتے ہیں۔برطانیہ میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 18ہزار کے قریب نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد6لاکھ 73 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ 43ہزار سے زیادہ افرادجان کی بازی ہار گئے ہیں۔