بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Oct 15, 2020

دنیا بھر میں کورونا سے اموات11لاکھ تک پہنچ گئیں

دنیا بھر میں کورونا سے ہلاک ہونیوالوں کی تعداد گیارہ لاکھ تک پہنچنے کو ہے جبکہ تین کروڑ 88لاکھ45ہزار متاثرہ افراد میں سےدو کروڑ90لاکھ ستر ہزار صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اس وقت دنیا بھر میں 85لاکھ سڑسٹھ ہزار زیر علاج ہیں جن میں سےاکہتر ہزار کی حالت تشویشناک ہے۔
امریکہ میں وائرس نے 81لاکھ57ہزار افراد کو متاثر کیا جن میں دو لاکھ22ہزار جان کی بازی ہار گئے ۔بھارت میں کوروناسے متاثر ہونیوالے73لاکھ40ہزار افراد میں سےایک لاکھ گیارہ ہزار600 لقمہ اجل بن گئے جبکہ82ہزار افراد اب بھی زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے ہیں۔