قومی

  • قومی
  • Sep 16, 2020

ایڈ وائزری کمیٹی برائے سائبر سیکیورٹی کا اجلاس

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان کی سائبر اسپیس کی حفاظت کیلئے شہریوں، سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کے آن لائن ڈیٹا کو محفوظ بنانا ضروری ہے۔ ایوان صدار اسلام آباد میں ایڈ وائزری کمیٹی برائے سائبر سیکیورٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان ڈیجیٹل تبدیلی کے سفر پر گامزن ہے، نئی ٹیکنالوجیز اور چوتھے صنعتی انقلاب کی وجہ سے افراد اور اداروں پر سائبر حملوں کا خطرہ بڑھا ہے۔۔۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ سائبر اسپیس کو محفوظ بنانے کیلئے اداروں کی استعداد کار میں اضافے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ محفوظ ڈیجیٹل ماحول تشکیل دینے اور قومی مفاد ات کے تحفظ کیلئے ڈیٹا اور معلومات کا تحفظ نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرزعوامی مفاد اور انفرادی ڈیٹا کی رازداری کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کریں۔
اجلاس میں سیکریٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی اور اعلیٰ صوبائی حکام شریک ہوئے ۔۔