قومی

  • قومی
  • Sep 15, 2020

امریکہ, بھارت انسداد دہشتگردی گروپ کے مشترکہ اعلامیے میں پاکستان کا ذکر سختی سے مسترد

پاکستان نے امریکہ ،بھارت انسداد دہشتگردی ورکنگ گروپ کے مشترکہ اعلامیے میں پاکستان کے ذکر کو سختی سے مسترد کردیاہے ۔ترجمان دفترخارجہ نے ایک بیان میں کہاہے کہ امریکہ کو پاکستان کے شدید تحفظات اور ناقابل قبول حوالے کو مستردکئے جانے سے آگاہ کردیاگیاہے ۔بیا ن میں کہاگیاہے کہ یہ اہم ہے کہ شراکت دار ملک جنوبی ایشیا کے امن وسلامتی کے امورکو بامقصدطورپر دیکھیں اور یکطرفہ طورپر کوئی پوزیشن لینے سے باز رہیں جن کازمینی حقائق سے کوئی تعلق نہیں ۔عالمی برادری آگاہ ہے کہ پاکستان بھارتی حمایت یافتہ سرحد پار دہشتگردی سے سب سےزیادہ متاثر ملک ہے ۔ترجمان نے کہاہے کہ عالمی برادری دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں ،قربانیوں اور کامیابیوں سے بھی آگاہ ہے ۔
بیا ن کےمطابق پاکستان نے بارہا کہاہے کہ جنوبی ایشیا کے امن واستحکام کو آر ایس ایس بی جے پی حکومت کی غیر ذمہ دارانہ پالیسیوں سےخطرہ ہے ۔ بھارتی غیرذمہ دارانہ پالیسیوں میں اقلیتوں کے خلاف اقدامات ، غیرقانونی طورپر قابض جموں وکشمیر میں ریاستی دہشتگردی اورپاکستان اور خطے کے دوسرے ملکوں کے خلاف بھارتی جارحیت پسندی شامل ہے۔