بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Sep 13, 2020

نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں کورونا پابندیوں کے خلاف لوگ سڑکوں پر آگئے

نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں کورونا وائرس کے دوبارہ پھیلاؤ کے بعد لگائی جانے والی پابندیوں کے خلاف لوگ احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔ماسک پہنے ہوئے ہزاروں افراد نے حکومت کیخلاف نعرے بازی کی اور کورونا وائرس کی وجہ سے لگائی جانے والی پابندیوں کو فوری طور پر ہٹانے کا مطالبہ کیا۔ نیوزی لینڈ واحد ملک ہے جس نے سب سے پہلے کورونا کیسز پر قابو پانے اور اس کو مکمل طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا مگر گزشتہ ماہ اگست میں نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں آنے والی کورونا وائرس کی دوسری لہر نے حکومت کو دوبارہ پابندیاں لگانے پر مجبور کیا۔
آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں بھی سینکڑوں افراد نے حکومت کی جانب سے لگائے جانے والے لاک ڈاؤن کے خلاف مظاہرہ کیا۔ پولیس کے مطابق حکومتی احکامات کو نظر انداز کرنے پر 14مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا۔