قومی

  • Sep 13, 2020

سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب

بلوچستان سے سینٹ کی ایک خالی نشست پر بلوچستان عوامی پارٹی کےخالد بزنجو نے 38 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی۔خالد بزنجو کو بلوچستان حکومت میں شامل جماعتوں پاکستان تحریک انصاف، عوامی نیشنل پارٹی ،ہزارہ ڈیموکریٹک، جے ڈبلیو پی اور بی این پی عوامی کی حمایت حاصل تھی جبکہ جے یو آئی ایف کے غوث اللہ نے 21 ووٹ حاصل کئے جبکہ 2 ووٹ مسترد ہوئے ۔
وزیر اعلئ بلوچستان میر جام کمال خان نے سینٹ کی خالی نشست پر بی اے پی کے امیدوار کی کامیابی پراظہار مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خالد بزنجو کی بھاری اکثریت سے کامیابی اتحادی جماعتوں کے باہمی اعتماد اور بہترین ورکنگ ریلیشن شپ کی مظہر ہے اور بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار کو غیر مشروط حمایت کے تحت کامیاب بنانے پر اتحادی جماعتوں کا شکریہ ادا کرتاہوں۔