ٹینس

  • ٹینس
  • Sep 11, 2020

یو ایس اوپن ٹینس ،سرینا ولیمز کا 24گرینڈ سلیمز کا ریکارڈ برابر کرنے کا خواب ایکبار پھر چکنا چور

یو ایس اوپن ٹینس ۔ خواتین سنگلز میں امریکہ کی سرینا ولیمز کا 24گرینڈ سلیمز کا ریکارڈ برابر کرنے کا خواب ایک بار پھر چکنا چور۔ سیمی فائنل میں بیلاروس کی وکٹوریہ آزارنکا کے ہاتھوں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر۔ سابق چیمپئن جاپان کی ناؤمی اوساکا ٹائٹل کے حصول سے ایک میچ کی دوری پر آگئیں۔
دوسری طرف مینز ڈبلز کا ٹائٹل کروشیا کے میٹ پیوک اور برازیل کے برونو۔سوآریز کی جوڑی نےاپنے نام کرلیا۔۔ فائنل میں کروشیا کے نکولا۔میک ٹچ اور نیدر لینڈز کے ویزلے۔کولہاف کی جوڑی کو شکست دی۔