پی سی بی کا کرکٹ کی سرگرمیوں کی مرحلہ وار بحالی کا اعلان
پاکستان کرکٹ بورڈ نے کوویڈ19 پروٹوکولز پر سختی سے عملدرآمد کرتے ہوئے ملک بھر میں کرکٹ کی سرگرمیوں کی مرحلہ وار، بتدریج اور محتاط بحالی کا دوبارہ سے آغاز کرنے کا اعلان کیا ہے۔
کھلاڑیوں کی صحت اور حفاظت کو اولین ترجیح دیتے ہوئےفی الحال موجودہ کرکٹرز کے لیے سہولیات کھولنے اور تفریحی کرکٹ کی دوبارہ بحالی کی اجازت دی ہے۔دوسرے مرحلے میں پی سی بی ڈومیسٹک کرکٹ سیزن سے متعلق اپنے پروٹوکولز جاری کرے گا۔بین الاقوامی کرکٹ کے معیار کے مطابق کھلاڑیوں کو نیٹ پریکٹس کے دوران گیند کو تھوک لگانے کی اجازت نہیں ہوگی۔