فٹ بال

  • فٹ بال
  • Aug 25, 2020

یوئیفا چیمپئنز لیگ، بائرن میونخ کی پی ایس جی کو شکست

یوئیفا چیمپئنز فٹبال لیگ کے رواں سیزن کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے اختتام پذیر ہو گئے ہیں۔جرمن کلب بائرن میونخ نے چھٹی مرتبہ فتح کا تاج اپنے سر سجا لیا۔۔۔۔فائنل میں بائرن میونخ نے فرنچ کلب پیرس سینٹ جرمن کو شکست دی۔
پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں کھیلے گئے فائنل میں بائرن میونخ نے فرنچ کلب پیرس سینٹ جرمن کو سخت مقابلے کے بعد ایک گول سے شکست دی۔میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول پی ایس جی سے کیرئیر کا آغاز کرنے والےکنگزلے کومین نے کیا۔فائنل میچ دونوں ٹیموں نے بھرپور کھیل پیش کیا۔ پہلی مرتبہ فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے والی فرنچ ٹیم پی ایس جی نے پانچ مرتبہ کی چیمپئن بائرن میونخ کو ٹف ٹائم دی۔کھیل کا پہلا ہاف گول سے خالی رہا ۔پی ایس جی کے اسٹار کھلاڑی نیمار اور کلیان ایم بپے بھی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔بائرن کے گول کیپر اور مین آف دی میچ قرار پانے والے مانوئیل۔نوئیر نے پہلے ہاف میں کئی ممکنہ گول روکے ۔ 59ویں منٹ میں کنگزلے کومین نے جاشووا۔کمچ کے کراس کو ہیڈر کے ذریعے گول میں تبدیل کر کے بائرن میونخ کو برتری دلائی جو کہ آخر تک برقرار رہی۔
چیمپئنز ٹرافی اپنے نام کرنے پر بائرن میونخ کے کھلاڑیوں نے بھرپور جشن منایا ۔