اسپینش کلب سیویلا نے ریکارڈ چھٹی مرتبہ یورپا لیگ ٹائٹل اپنے نام کرلیا
اسپینش فٹبال کلب سیویلا نے ریکارڈ چھٹی مرتبہ یورپا لیگ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
جرمنی کے شہر کولونیا میں کھیلے گئے فائنل میں سیویلا اوراطالوی کلب انٹرمیلان کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں۔جس میں سیویلا نے سخت مقابلے کے بعد دو کے مقابلے میں تین گول سے کامیابی سمیٹی ۔کھیل کے 74ویں منٹ تک دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ دو۔دو گول سے برابر تھا تاہم اس موقعے پر انٹرمیلان کے"رومیلو۔لوکاکو" نے فٹبال کو اپنے ہی گول پوسٹ کی راہ دکھاکر سیویلا کو ایک گول تحفے میں دیا اور فتح ان کی جھولی میں ڈال دی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے "لوک۔ڈی۔یونگ" نے دو گول کئے ۔انٹرمیلان کی جانب سے رومیلو۔لوکاکو اور ڈیگو۔گوڈِن نے ایک ایک گول کیا۔سیویلا کے کھلاڑیوں اور شائقین نے سماجی فاصلے کو نظرانداز کرتے ہوئے کامیابی کا بھرپور جشن منایا۔