کرکٹ

  • کرکٹ
  • Aug 22, 2020

انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز,بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان نے 17 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کرلیا

انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے پاکستان نے 17 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کرلیا ہے۔
کھلاڑیوں میں بابراعظم(کپتان)، فخرزمان، محمد حفیظ، شعیب ملک، افتخار احمد، شاداب خان ، حیدر علی، عماد وسیم اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔ حارث رؤف، محمد عامر، خوشدل شاہ، محمد حسنین، محمد رضوان، سرفراز احمد، نسیم شاہ اوروہاب ریاض بھی سکواڈ کا حصہ ہیں۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے بعد تین میچز کی ٹی ٹونٹی سیریز کھیلی جائےگی۔ سیریز کے میچز 28 اور 30 اگست کے علاوہ یکم ستمبر کو اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں ہوں گے۔