پاکستان ۔ انگلینڈ ٹیسٹ سیریزکا تیسرامیچ : ساؤتھمپٹن میں انگلینڈ کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری
پاکستان اور انگلینڈکے درمیان تین ٹیسٹ میچزکی سیریز کے تیسرے میچ میں انگلینڈ کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔میچ پی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست دکھایا جارہا ہے۔
ساؤتھمپٹن میں کھیلے جارہے فیصلہ کن میچ میں جوئے روٹ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ انگلینڈ کو سیریز میں ایک۔صفر کی برتری حاصل ہے۔ انگلینڈنے مانچسٹر میں کھیلے گئےپہلے میچ میں پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 3وکٹوں سے ہرایاتھا جبکہ ساؤتھمپٹن میں کھیلا گیا میچ بارش کے باعث بے نتیجہ رہا۔