فٹ بال

  • فٹ بال
  • Aug 21, 2020

پانچ مہینے سے معطل ساکر لیگ بحال : چلی کی پروفیشنل ساکر لیگ29اگست سے دوبارہ شروع ہو رہی ہے

عالمی وباء کووڈ 19کے باعث پانچ مہینے سے معطل چلی پروفیشنل ساکر لیگ اگلے ہفتے سے دوبارہ شروع ہو رہی ہے۔
چلی ساکر لیگ کو مارچ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث روک دیا گیا تھا تاہم اب لیگ 29اگست سے بحال ہورہی ہے۔چلی کے صدر "سیباسچئن۔پینیرا"نے نیوزکانفرنس میں لیگ کی بحالی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میچز شائقین کے بغیر خالی سٹیڈیم میں سخت حفاظتی اقدامات کے ساتھ کھیلے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیاں مرحلہ وار بحال کی جائیں گے تاہم شائقین کو سٹیڈیم میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔