"ویسٹرن اورساؤدرن اوپن" کی تیاریاں عروج : ایونٹ کو یو ایس اوپن کی تیاریوں کے سلسلے میں اہم قراردیا جارہاہے
نیویارک کے فلشنگ میڈوز میں گرینڈ سلیم یو ایس اوپن سے قبل ہونے والے"ویسٹرن اورساؤدرن اوپن" کی تیاریاں عروج پر ہیں۔
ویسٹرن اور ساؤدرن اوپن کو یو ایس اوپن کی تیاریوں کے سلسلے میں وارم اپ کے طور پر اہم قراردیا جارہاہے۔مارچ میں کورونا وباء کے پھیلاؤ کے باعث ٹینس کے تمام ایونٹس منسوخ کردئے گئے تھے اور ویسٹرن اور ساؤدرن اوپن مینز کلینڈر کا بحال ہونے والا پہلا ایونٹ ہے۔رواں ہفتے ہونے والے ایونٹ میں سابق چیمپئن سربیا کے نوواک جوکووچ، امریکہ کی سرینا ولیمز،دفاعی چیمپئن روس کے ڈینئل مدودیواورامریکہ کی ماڈیسن۔کیز ، ورلڈ نمبر تین ڈومنیک تھیم، 2017کے چیمپئن گریگور دیمترو، مارین چیلچ اور کیرولینا پیلسکووا سمیت نامور کھلاڑی شرکت کررہے ہیں جبکہ دفاعی چیمپئن رافیل نڈال، اینڈریسکو بیانکا اور عالمی نمبر ایک ایشلے بارٹی سمیت متعدد کھلاڑی عالمی وباء کورونا کے باعث ایونٹ سے دستبردار ہوگئے ہیں۔