یوریا لیگ کا فائنل مقابلہ آج ہو رہا ہے
سیویلا اور انٹرمیلان کے درمیان یوریا لیگ کا فائنل مقابلہ آج ہو رہا ہے۔
جرمنی کے شہر کولونیا میں ہونے والے مقابلے سے قبل دونوں ٹیموں نے بھرپورتیاریاں کیں۔ کھلاڑیوں نے آخری ٹریننگ سیشن میں خوب پسینہ بہایا۔اسپینش کلب سیویلا ریکارڈ چھٹی مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرنے کےلئے میدان میں اترے گی۔سیویلا کے کوچ"جولین۔لوپیتیگی"نےحریف ٹیم انٹرمیلان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انٹر کے کھلاڑی ورلڈ کلاس ہیں جبکہ انٹر کے منیجر"انٹونیو،کونٹے" نے کہا کہ فاتحین ہی تاریخ رقم کرتے ہیں اور لوگ صرف جیتنے والوں کو ہی یاد رکھتے ہیں۔
اسپینش کلب سیویلا نے سیمی فائنل میں انگلش کلب مانچسٹر یونائیٹد جبکہ اطالوی فٹبال کلب انٹر میلان نے یوکرینین کلب شاختر۔ڈونیٹسک کو ہراکر فائنل میں رسا ئی پائی۔