تفریح

  • تفریح
  • Aug 20, 2020

فلم اور ٹی وی کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے اپنی کامیابی کی وجہ بتادی

فلم اور ٹی وی کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ ہر مشکل کردار کو چیلنج کے طور پرنبھایا ہے اور یہی میری کامیاب اداکاری کی بڑی وجہ ہے،منفرد نوعیت کے کردار نبھانا پسند ہے اور اس کے لئے کبھی دباؤ کا شکار نہیں ہوئی۔انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ جو فنکار کردارنگاری پر زیادہ توجہ دیتے ہیں وہی عزت و مقام حاصل کر پاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کے کئی ممالک کا سفر کر چکی ہوں لیکن اپنے پیارے وطن پاکستان جیسا کوئی ملک نہیں پایا۔مہوش حیات نے کہا کہ وقت کے ساتھ چلنے کی کوشش کرتی ہوں کیونکہ ایسا نہ کرنے والے بہت پیچھے رہ جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لگن ہو تو خدا منزلیں خود بخود آسان کردیتا ہے،میں آج جس مقام پر ہوں یہ سب میری محنت اور اپنے کام سے لگن کی بدولت ہے۔