پاکستان کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز, انگلینڈ نے 14 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے 14 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
این مورگن ٹی ٹو نٹی سیریز میں انگلش اسکواڈ کی قیادت کریں گے۔ ڈیوڈ ملن اور کرس جورڈن کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ دیگر کھلاڑیوں میں معین علی، جونی بیئرسٹو، ٹام بینٹن، سیم بیلنگز، ٹام کرن، جو ڈینلی، لوئس گریگری شامل ہیں۔ان کے علاوہ ثاقب محمود،عادل رشید، جیسن رؤے، ڈیوڈ ویلی کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز مانچسٹر میں کھیل جائے گی سیریز کا پہلا میچ 28 اگست، دوسرا 30 اگست جبکہ تیسرا اور آخری میچ یکم ستمبر کو کھیلا جائے گا۔